رجب کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی

February 12, 2021

رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ماہ رجب المرجب کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے رجب کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔


انہوں نے کہا کہ 12 فروری 2021ء کو ہونے والے اجلاس میں ماہ رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے رجب المرجب کی پہلی تاریخ 14 فروری کو ہوگی۔