دانا نیر کی ویڈیو پر ہزاروں میمز بن گئیں

February 13, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)موجودہ عہد میں مشہور ہونااب کوئی مشکل بات نہیں رہی، جانتے بوجھتے یا انجانے میں ہی سہی، بس ایک منفرد ویڈیو آپ کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچاسکتی ہے۔ایساہی کچھ گذشتہ دنوں سے دیکھنے میں آرہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی کہتی نظر آتی ہے کہ ’یہ ہماری گاڑی ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے‘۔لڑکی کے بولنے کا انداز اور لب و لہجہ ایسا تھا کہ ویڈیو صارفین کو بھا گئی اور چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہو گئی۔