ملک کی وزارت داخلہ ایک بے حس شخص کے سپرد کر دی گئی ہے، حافظ حمد اللہ

February 14, 2021

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کہتے ہیں سرکاری ملازمین پر زائدالمیعاد گیس شیلنگ ٹیسٹنگ کے لیے کی، ملک کی وزارت داخلہ ایک بےحس شخص کے سپرد کردی گئی ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے شیخ رشید کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بے شرمی بے حسی نہیں تو کیا ہے؟ ۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی ایکسپائرڈ گیس شیلنگ سے ایک پولیس اہلکار چل بسا، کیا آپ اس سپاہی کی شہادت کے ذمہ دار نہیں؟۔

حافظ حمد اللّٰہ نے شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ حلوہ آپ کو اور عمران خان کو مبارک ہو۔