بدین میں سورج مکھی کے پھولوں کی بہار

February 16, 2021

ضلع بدین میں ان دنوں سورج مکھی کے پھولوں کی بہار چھائی ہوئی ہے۔

سورج مکھی کا خوبصورت پھول لمبے ٹہنی دار پودے پر کھلتا ہے جو کہ دن کے اوقات میں اپنا رخ سورج کی سمت رکھتا ہے اور اسی کے ساتھ اپنا رخ بھی بدلتا رہتا ہے جبکہ سورج ڈوبنے پر اپنا رخ مشرق کی جانب کر لیتا ہے ۔

سورج مکھی کے بیج ناصرف پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ ان سے مارجرین اور خوردنی تیل بھی تیار کیا جاتا ہے ۔

محکمہ زراعت کے مطابق بدین میں ماضی کے مقابلے میں سورج مکھی کے زیر کاشت رقبے میں واضح کمی آئی ہے اور سورج مکھی کا زیرکاشت رقبہ 5 لاکھ ایکڑ سے گھٹ کر صرف 40ہزار ایکڑ رہ گیا ہے ۔

کا شتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سورج مکھی کے غیر معیاری بیجوں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ مناسب قیمت خرید کا بندوبست کرے تو اس سے نا صرف سورج مکھی کے زیر کاشت رقبے میں اصافہ ہو گا بلکہ ضلع بدین کی پہچان سمجھی جانے والی یہ فصل بھی اپنی افادیت برقرار رکھ سکے ۔