فواد خان کا کرن ملک کے ساتھ نیا رومانوی شُوٹ

February 16, 2021

پاکستان سمیت بھارت میں اپنی گلوکاری اور اداکاری کی وجہ سے پہچان رکھنے والے فواد خان نے ایک سال بعد اپنی کوئی تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنائی ہے۔


انہوں نے کرن ملک کے ہمراہ فوٹو شوٹ کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک بالکل نیا انداز‘

فواد خان نے یہ فوٹو شوٹ اہلیہ صدف فواد کے مینز فیشن کے نئے کلیکشن ’حضور‘ کیلئے کرن ملک کے ہمراہ کروایا جسے ان کے پرستاروں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ فواد خان کم و بیش ہی اپنی تصاویر یا اپنے کسی پروجیکٹ کے حوالے سے کوئی پیغام سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہیں، طویل مدت پر انہوں نے اپنی یہ تصویر انسٹا اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔

دوسری جانب فواد خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ عید الفطر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، فلم میں فواد خان نے مولا جٹ کا کردار ادا کیا ہے جب کہ اداکار حمزہ علی عباسی نوری نتھ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

مداحوں کو فلم ʼدی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا کافی عرصے سے انتظار ہے اور اسے پاکستان کی مہنگی ترین فلم کہا جا رہا ہے۔