جرمن چانسلر کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جوہری معاہدے پر گفتگو

February 18, 2021

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ برلن سے حکومتی ترجمان کے مطابق انگیلا مرکل نےصدر روحانی سے ایرانی جوہری معاہدے پر بات کی۔

انگیلا مرکل نے گفتگو کے دوران ایران کے جوہری معاہدے پر عملدر آمد سے پیچھے ہٹنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ مسئلے کے سفارتی حل اور اعتماد سازی کے لیے ایران مثبت اشارے دے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری معاہدے کی پاسداری پر واپس آنا چاہیے۔