حکومت کو یوسف رضا گیلانی کے امیدوار بننے پر کس بات کا ڈر ہے؟، بلاول بھٹو زرداری

February 18, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو یوسف رضا گیلانی کے امیدوار بننے پر کس بات کا ڈر ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو یوسف گیلانی کے امیدوار بننے پر کس بات کا ڈر ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے یہ بھی کہا کہ حکومت سازشیں کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سازشوں کا مقصد جمہوری قوتوں سے مقابلے سے فرار اختیار کرنا ہے۔