اسکواش کو پاکستان میں اتنی پذیرائی نہیں ملی جتنی ملنی چاہیے تھی، جان شیر خان

February 18, 2021

لیجنڈری اسکواش پلیئر جان شیر خان نے شکوہ کیا ہے کہ اسکواش کو پاکستان میں اتنی پذیرائی نہیں ملی جتنی ملنی چاہیے تھی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسکواش لیجنڈ کا کہنا تھا کہ اسکواش کے ملتان میں انٹرنیشنل ایونٹ ہو رہے ہیں جو بہت اچھا قدم ہے۔

انھوں نے کہا کہ پہلے صرف لاہور، کراچی اور پشاور میں انٹرنیشنل ایونٹ ہوتے تھے۔

جان شیر خان نے شکوہ کیا کہ اسکواش کو پاکستان میں اتنی پذیرائی نہیں ملی جتنی ملنی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس سے پاکستان میں اسکواش کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں، ڈسیپلن اور فٹنس کی کمی ہے۔

جان شیر خان کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ملک کے دیگر شہروں میں بھی کروایا جائے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ اسکواش میں پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا۔