مجوزہ آسٹریلوی قانون سازی، فیس بک کا اقدام مایوس کن ہے، اسکاٹ موریسن

February 18, 2021

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی جانب سے آسٹریلوی نیوز سائٹس کے فیس بک پیجز بلاک کرنے کا معاملے پر آسٹریلوی وزیر اعظم نے دو ٹوک کہہ دیا کہ وہ فیس بک کے اقدام سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

یہ اقدام آسٹریلیا کیلئے غیر دوستانہ اور مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ معاملے پر دیگر ملکوں سے بھی رابطے میں ہیں۔

وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے اقدام کو متکبرانہ اور مایوس کن قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت فیس بک کے اقدام سے خوفزدہ نہیں ہوگی، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے آج آسٹریلوی نیوز سائٹس کے فیس بک پیجز بلاک کردیئے تھے۔

فیس بک کا اقدام آسٹریلیا کے ایک مجوزہ قانون کے رد عمل میں سامنے آیا۔ قانون کےتحت آسٹریلوی میڈیا ویب سائٹس کی خبریں اور مواد شیئر کرنے پر فیس بک کو حاصل ہونے والی آمدنی سے ان میڈیا اداروں کو بھی ادائیگی کرنا ہوگی۔