شہزادہ فلپ کی سیکیورٹی پر مامور عملے کی گاڑی کا چالان

February 19, 2021


ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی سیکیورٹی پر مامور عملے کی گاڑی کو اسپتال کے باہر غلط پارک کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ملکہ ہو یا شہزادہ قانون سب کے لیے ایک جیسا ہے، برطانیہ کے ٹریفک وارڈن نے قانون کی بالادستی کی مثال قائم کردی۔

نناوے برس کے شہزادہ فلپ کے محافظ نے لندن کے کنگ ایڈورڈ اسپتال کے باہر ڈبل یلیو لائنز پر گاڑی کھڑی کردی تھی، جس پر ٹریفک وارڈن نے اسے چالان کی پرچی تھما دی۔