پاکستانی ڈراؤنی فلم ایمازون پرائم پر ریلیز کر دی گئی

February 19, 2021

پاکستانی ویب سیریز فلم ’ مایا دی میتھ‘ کو ایمازون پرائم پر نشر ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔

16 فروری کو ایمازون پرائم پر 6 مختلف زبانوں میں ریلیز کی جانے والی پاکستانی ڈراؤنی فلم ’مایا دی میتھ‘ کے ہدایتکار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فلم سچائی پر مبنی واقعات پر بنائی گئی ہے۔

ڈراؤنی فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی پدمنی کے گِرد گھومتی ہے جو کہ اپنے کمرے کی دیواروں سے آنے والی پر اسرار آوازوں کو سُن سکتی ہے۔

فلم کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پنڈت پدمنی کو بتا رہا ہوتا ہے کہ آنے والی دیوالی اُس کے لیے بہت اچھی ثابت ہو گی، وہ جو چاہے مانگ سکتی ہے، اُس کی دعائیں قبول ہوں گی۔

دوسری جانب ٹریلر کے ایک سین میں اُسے دُلہن بنے دکھایا گیا ہے جبکہ اس ہی سین میں اُس کا شوہر مردہ حالت میں کفن میں دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس فلم کو ایس ارسلان علی کی جانب سے ڈائریکٹ کیا گیا ہے اور اس فلم کا پروڈیوسر فیصل جونیجو ہے۔