امریکی شہر نیو اورلینز میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

February 22, 2021

امریکی شہر نیو اورلینز کے گن اسٹور میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

نیو اورلینز کے مضافاتی علاقے میں ایک شخص بندوق کی دکان میں داخل ہوا اور فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں صارفین اور عملے نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میںحملہ آور بھی مارا گیا۔

فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔