روس اور امارات کی جانب سے ویکسین فراہمی، فلسطینیوں کی ویکسینیشن شروع

February 22, 2021

غزہ میں فلسطینیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق روس اور عرب امارات نے غزہ کو ویکسین کی 22 ہزار خوراکیں عطیہ کی ہیں۔

آسٹریلیا میں بھی آج سے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز ہوگیا۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ جنوبی فرانس میں کورونا کیسز بڑھنے پر دو ویک اینڈز کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

جنوبی فرانس میں شہریوں کو جمعہ کی شام سے پیر کی صبح تک گھر پر رہنا ہوگا۔

خبرایجنسی نے بتایا کہ فرانس بھر میں پہلے ہی رات کا کرفیو نافذ ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جرمن چانسلر نے ملک میں عائد کورونا پابندیاں مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

اٹلی نے ریجن کے درمیان سفری پابندیوں میں 27 مارچ تک توسیع کردی ہے۔