جی جی حدید نے بیٹی کے لئے دفتر پلے ایریا میں تبدیل کردیا

February 23, 2021

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید نے اپنی بیٹی خائی کے لیے تقریباً آدھا دفتر کھیل کے کمرے میں تبدیل کر دیا۔

حال ہی میں جی جی حدید نے اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا سیشن کیا جس میں انہوں نے متعدد ایسی تصاویر بھی شیئر کیں جو اس سے پہلے ان کے چاہنے والوں نے کبھی نہیں دیکھی تھیں۔

جی جی حدید کے ایک مداح نے ان سے 25 جنوری کی تصویر شیئر کرنے کا کہا جس کے بعد انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں بیٹی خائی کے کھلونے نظر آ رہے ہیں۔

تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے جی جی حدید نے بتایا کہ میں نے اپنا آدھا دفتر خائی کے کھیل کے کمرے میں تبدیل کر دیا ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں زین ملک اور جی جی حدید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے تاحال اپنی بیٹی کی کوئی واضح تصویر شیئر نہیں کی ہے۔