مظفرآباد کالونی، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچی زخمی، 4 ملزمان گرفتار

February 23, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رات گئے قائدآباد مظفرآبادکالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے11سالہ بچی مناہل زخمی ہوگئی، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے فائرنگ میں ملوث 4ملزمان رحمت،عظمت اللہ،عزیزاللہ اورمحمدامین کوگرفتار کر کےان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔