انتخابی بدنظمی، ایک پارٹی نتیجے کا اعلان چاہتی ہے دوسری ری الیکشن احوال ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

February 23, 2021

کراچی (جنگ نیوز) ڈسکہ انتخابات میں ہونے والی بد نظمی پر الیکشن کمیشن آج اہم ترین سماعت کررہا ہے۔دوسری طرف ایک پارٹی نتیجے کا اعلان مانگ رہی ہے تو دوسری ری الیکشن۔ اب الیکشن کمیشن سب کو تو راضی نہیں رکھ سکتا۔ اِسی معاملے پر منگل کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں اہم ترین بحث ہوگی۔ بچوں پر جسمانی تشدد ختم کرنے کا قانون بنانے کیلئے عوامی نمائندوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی۔ یاد رکھیں! کورونا ویکسین دستیاب ہے تو اُسے بھاگ کر لگوائیں، سب کو سمجھ لینا چاہئے کہ اس ٹیکے کے حوالے سے تمام مفروضات جھوٹ ہیں۔ اُدھر علی حمزہ نے ”سربلند“ کے ذریعے واضح پیغام دے دیا ہے کہ ”بچیوں کو پڑھاؤ اور اُنہیں ملکی ترقی کا حصہ بناؤ“۔ اِن تمام موضوعات پر بھی پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شو کے مختلف سیگمنٹس میں اہم گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9 بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔