خواتین کے ساتھ مردوں کیلئے بھی حیاء کا حکم ہے، عائشہ سید

February 23, 2021

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر)الخدمت آغوش کے زیر اہتمام یوم حیاء کے حوالے سےتقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ڈائریکٹر شعبہ تعلقات عامہ جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے خواتین،بیواوں اور یتیم بچیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیا سے معاشرہ سنورتا ہے،جہاں حیاء نہیں رہتی وہاں ایمان نہیں رہتا۔خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ وہ اپنی نظریں نیچی رکھیں۔پہلے حیاء کا حکم مردوں کے لئے ہے،پھر عورتوں کے لئے۔معاشرہ اسی وقت پاک دامن اور باحیا رہ سکتا ہے جب مرد اپنی نگاہوں کی حفاظت کریں۔عورتیں بھی اپنی حیاء کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنی گھریلو اور معاشرتی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔اس موقع پر رضوان احمد نگران الخدمت شمالی پنجاب ، فرزانہ کوثر اورحامد اطہر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔