سعودی عرب: کورونا کیسز، بند کی گئی 108 مساجد کھول دی گئیں

February 23, 2021

سعودی عرب میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے حوالے سے عارضی طور پر بند کی گئیں 135 میں سے 108 مساجد کھول دی گئی ہیں۔

ریاض سے سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق سینیٹائز اور حفظان صحت کے اقدامات پر 108 مساجد کو دوبارہ کھولا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے مزید کہا کہ 6 سعودی صوبوں میں 10 مساجد میں 11 کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔