رانا عیش بہادر کی پارٹی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، کائرہ

February 23, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ رانا عیش بہادر نے انتہائی مشکل حالات میں پارٹی کیلئے لازوال جدوجہد کی۔ ان کی پیپلز پارٹی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

سینئر رہنما اور ممتاز قانون دان رانا عیش بہادر کے انتقال پر پی پی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی رہنما چودھری منظور احمد نے کہا کہ آج پیپلز پاٹی ایک بہادر اور مخلص رہنما سے محروم ہوگئی۔ رانا عیش بہادر پیپلز پارٹی کے ورکرز کی آواز تھے۔

چودھری اسلم گل نے کہا کہ رانا عیش بہادر نے دوبار پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر صوبائی نشست کیلئے الیکشن لڑا۔

انہوں نے آمریت میں قید و بند اور شاہی قلعہ کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ رانا عیش بہادر لاہور ہائیکورٹ کے نائب صدر اور بینکنگ کورٹ کے جج بھی رہے۔