آج بچوں کیلئے تاریخی دن ہے، وہ تشدد سے بچ جائیں گے، مہناز عزیز

February 23, 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مہناز عزیز نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے لیے تاریخی دن ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مہناز عزیز کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے بچوں کے لیے مبارک دن ہے کیونکہ اب وہ تشدد سے بچ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں پر تشدد کی روک تھام کا بل سیاسی جماعتوں کے تعاون سے پاس ہوا۔

انھوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد کی روک تھام کا بل فی الحال اسلام آباد کے لیے ہے، پزیرائی سے لگتا ہے کہ دوسرے صوبے بھی ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔