اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں، حلیم عادل شیخ کا مراد علی شاہ کو ویڈیو پیغام

February 24, 2021

کراچی(آئی این پی)سندھ اسمبلی کے گرفتار اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو متنبہ کیا ہے کہ اتنا ہی ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں،ویڈیو پیغام میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شاہ صاحب ، اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اگر ان پر جیل میں حملہ نہیں کیا گیا تو جیل کی پوری ویڈیوجاری کی جائے، سندھ حکومت نے ایڈیٹ شدہ ویڈیو جاری کی۔