42سماج دشمن پکڑے گئے، اسلحہ ، پتنگیں بھی برآمد

February 24, 2021

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) 42سماج دشمن پکڑے گئے۔ جھنڈاچیچی میں رات کی تاریکی میں چوکیدارکوفائرنگ کرکے قتل کرنیوالے دوملزموں کو گرفتارکرلیاگیا۔ راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں سے210گرام چرس، 2 پستول برآمد کر لئے۔پولیس نے 9 ملزموں کو گرفتار کرکے 174پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلیں ۔نصیر آباد پولیس نےشراب سپلائر کوگرفتار کرکے 25 بوتل شراب برآمد کرلی۔رتہ امرال پولیس نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں کو گرفتا ر کر لیا۔ صادق آباد پولیس نے ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 4رکنی مانی گینگ کو دھر لیا۔ائر پورٹ نے بھی ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث باکسر گینگ کے 3مرکزی ملزمان کو گرفتا رکرلیا۔وفا قی پولیس نے بھی پا نچ پتنگ فروشوں سمیت 13سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرکے پتنگیں، دھا تی ڈوریں ، ہیر وئن اور شراب برآمد کر لی۔تھانہ سبزی منڈی پولیس نے مختلف وارداتوں میں مطلوب خطرناک پانچ رکنی افغانی گینگ گرفتار کو کر لیا ۔