لاہور، غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل

February 24, 2021

لاہور کے علاقے شالیمار میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل جبکہ اس کے آشنا زبیر کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان زبیر کوثر کو ملنے آیا تھا جسے کوثر کے باپ اکرم نے دیکھ لیا اور طیش میں آ کر فائرنگ کردی اس دوران فائرنگ سے کوثر ہلاک جبکہ اس کا آشنا زبیر اور ملزم کا بیٹا یاسین زخمی ہو گیا۔


اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم اکرم کو گرفتار کرکے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا، جبکہ دونوں زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شالیمار پولیس نے مقتولہ شہناز کی والدہ شمیم اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔