ڈسکہ میں پی ٹی آئی کے کارکن کو گولیوں سے بھونا گیا ہے،فردوس عاشق اعوان

February 24, 2021


وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں پی ٹی آئی کے کارکن کو گولیوں سے بھونا گیا ہے، تین بھائی ن لیگ کی روایتی غنڈہ گردی کا شکار ہوئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد نے ن لیگ کی چھتری تلے کارروائی کی، رانا ثنا اللّٰہ ڈیتھ اسکواڈ بنا کر سارا دن ڈسکہ میں دندناتے پھرتے رہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جاں بحق کارکن کے لواحقین پوسٹ مارٹم سے پہلے رانا ثنا پر مقدمہ بنواناچاہتےتھے، ہم انہیں کہہ رہےتھے کسی کو نامزد کرنے سے پہلے حقائق جان لینے چاہئیں، مدعی حقائق جاننے کے بعد جس پر مقدمہ کروانا چاہیں ہم ساتھ کھڑے ہوں گے، حقائق جانے بغیر کسی کو نامزد نہ کیا جائےچاہے وہ رانا ثنا ہو یا کوئی اور۔

انہوں نے کہا کہ ایک ویڈیو کو کچھ نادان دوستوں نے پروپیگنڈے کے لیے اپلوڈ کیا۔