آرمینیا، وزیراعظم نے فوج کے سربراہ کو برطرف کردیا

February 25, 2021

آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشنیان نے فوج کی بغاوت کی کوشش کے پیشِ نظر فوج کے سربراہ کو برطرف کردیا۔

وزیراعظم نے آرمینی فوج کی بغاوت کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آرمینیا میں فوجی بغاوت کی کوشش مسترد کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آرمینیا میں وزیر اعظم نکول پشنیان کے خلاف ہزاروں افراد نے ریلی نکالی تھی اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔