جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستوں پر سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست

February 25, 2021

سپریم کورٹ میں ‏ریفرنس کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظرثانی درخواستوں پر سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواستوں پر سماعت کو سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھایا جائے۔

درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے موقف اپنایا ہے کہ صدارتی ریفرنس کے متن کو افشا کرکے میڈیا پر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، میڈیا پروپیگنڈا ریفرنس کی کاپی فراہم کرنے سے پہلے کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا جج پریس کانفرنس نہیں کر سکتا، نظرثانی درخواستوں میں شامل فریقین کی میڈیا پر گرفت ہے لہٰذا سماعت براہِ راست دکھائی جائے۔