برطانیہ میں نافذ کورونا وائرس الرٹ کا درجہ 5 سے کم کرکے 4 کردیا گیا

February 25, 2021

برطانوی طبی حکام نے ملک میں نافذ کورونا وائرس الرٹ کم کرکے درجہ 5 سے 4 کردیا ہے۔

لندن سے خبر ایجنسی نےبرطانوی طبی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کم ہوگئی ہے اور نیشنل ہیلتھ سروس کو خطرہ کم ہے۔

خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسرز اور این ایچ ایس کے میڈیکل ڈائریکٹر بھی فیصلے پر متفق ہیں۔