پیٹرول مہنگا ہونے پر رچا چڈھا نے انتہائی افسردہ گانا شیئر کردیا

February 26, 2021

بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد عوام کے ساتھ بالی وڈ سے بھی اسکے خلاف آوازیں آنے لگی ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ رچا چڈھا نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر آواز اٹھانے کے لیے سلمان خان اور ایشوریا رائے کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے گانے ’تڑپ تڑپ کے‘ کا کلپ شیئر کیا ہے۔

رچا چڈھا نے کلپ شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے ابھی ابھی گاڑی کا فیول ٹینک فل کروایا ہے۔

کلپ میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کے جدا ہونے کا منظر دکھایا جارہا ہے اور سلمان خان ہم لٹ گئے گا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ریاست میں الگ الگ ہیں۔ اس وقت ریاست مہاراشٹرا میں فی لیٹر پیٹرول 97.34 بھارتی روپے (212.37 پاکستانی روپے) میں دستیاب ہے جب کہ ڈیزل 88.44 بھارتی روپے (192.88 پاکستانی روپے) میں مل رہا ہے۔