اخبار مارکیٹ میں الیکشن بورڈ کااجلاس،درخواست فارم کی وصولی

February 26, 2021

الاہور(پ ر) اخبار مارکیٹ میں الیکشن بورڈ کا اجلاس چیئرمین الیکشن بورڈ ذوالفقار احمد لون کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں جنرل سیکرٹری الیکشن بورڈ چوہدری عاشق علی ،چوہدری جاوید اقبال، محمد کاشف ارشد، محمد آصف حیدر علی چشتی، محمد سلطان کینٹ، افتخار تنولی (دلاور)اور فواد احمد لون نے شرکت کی ۔بدھ کو دو پینلوں کے سربراہان چوہدری مشتاق علی اور چوہدری منیر احمد نے درخواست فارم حاصل کیے۔ جمعرات کو چار پینلوں کے سربراہان محمد الیاس، طارق حنیف، سلطان محمد تنولی اور نذیر الدین نے درخواست فارم حاصل کئے۔ اس موقع پر اخبار فروش یونین لاہور کے الیکشن کے سرپرست اعلیٰ ٹکا خان عباسی تا حیات سیکرٹری جنرل آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن نے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیداروں سے توقع ہے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کریں گے ۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ذوالفقار احمد لون نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے۔ ۔ جنرل سیکرٹری الیکشن بورڈ چوہدری عاشق علی نے اس موقع پر کہا کہ الیکشن کا ایک مرحلہ احسن طریقہ سے مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہاآج اورکل بھی کاغذات نامزدگی وصول کئے جائے گے ، اتوار کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی ہو گی اور اسی دن انتخابی نشان الاٹ کر دیئے جائیں گے ۔