ملکی سلامتی کیلئے قادیانیت کاناسورجڑ سے ختم کرناہوگا‘حافظ حمداللہ

February 26, 2021

کو ئٹہ(آئی این پی ) جمعیت کے رہنماء ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ڈی ایم مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قابض ٹولہ اقتدار کے مزہ لوٹ رہاہے جبکہ عوام غربت اوربے روزگاری کی وجہ سے مصائب کاشکار ہیںانتخابات میں بڑے بڑے دعوے کرنے والے اقتدار میں آتے ہی پنچرہوگئے ضمنی الیکشن نے حکمرانوں کے تکبر کوخاک میں ملادیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ عربیہ ضیاالعلوم خلجی کالونی سریاب میںدستاربندی اور جامعہ صدیقیہ جتک سٹاپ میں علما ءو طلبا سےء خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سلام کے نام پر حاصل کیے گئےملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کا مطالبہ جرم بن چکا ہے قادیانیت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ملک کی سلامتی کے لیے ضروری ہے ختم نبوت کا قانون اور آئین میں موجود اسلامی دفعات کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے حکمران ختم نبوت قانون کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی سرپرستی ترک کردیں۔