سندھ اسمبلی اکھاڑا بن گئی

February 26, 2021


سندھ اسمبلی اکھاڑا بن گئی ، حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان ایک دوسرے پر پل پڑے، نوبت دھکم پیل اور ہاتھا پائی تک جاپہنچی، خرم شیر زمان اور مکیش کمار چاولہ کی زبان بھی پارلیمانی آداب بھلا بیٹھی ۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ڈیرھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کے آغاز میں ہی وقفہ دعا کے موقع پر اپوزیشن و حکومتی اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اسپیکر کی جانب سے ارکان کو خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی تاہم کسی نے سنا نہیں اور شور شرابے میں دعا کا اختتام ہوا۔

اسپیکر نے حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وقفہ سوالات میں بھی محکمہ آئی ٹی سے سوالات کےدوران بھی ارکان کی نوک جھونک اور طنز یہ جملوں کا تبادلہ جاری رہا، بعد میں اسپیکر آغا سراج درانی نے ایوان کا پیر کی صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔