موجودہ حکومت نے زیادہ ریٹ پر معاہدہ کیا، مفتاح اسماعیل

February 27, 2021

مسلم لیگ (ن ) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت اور ندیم بابر کہتے رہے کہ طویل مدتی معاہدے کرنے ہی نہیں چاہئیں اور ایل این جی اسپاٹ ریٹ پر لینی چاہیے، تو پھر اب طویل مدت معاہدہ کیسے کرلیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ( ن) لیگ نے قطر سے اسپاٹ ریٹ سے بھی سستے ریٹ پر ایل این جی خریدی مگر موجودہ حکومت نے اسپاٹ ریٹ سے زیادہ پر معاہدہ کیا۔