پاک بھارت جنگ بندی کے بعد واہگہ بارڈر تجارت کیلئے کھولا جاسکتا ہے ، بھارتی میڈیا

February 27, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارتی افواج کے درمیان ایل او سی پر سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان واہگہ بارڈر تجارت کیلئے کھولا جاسکتا ہے ۔ بھارتی میڈیا نے سفارتی ذرائع کے حوالے سےبتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان اب تجارت کی بحالی کیلئے واہگہ بارڈر کھولا جاسکتا ہے ۔ ذرائع کےمطابق اگر چہ جنگ بندی اور تجارت کی بحالی زیادہ مشکل ٹاسک نہیں ہے تاہم پاکستان کشمیر کے معاملے پر بھارت سے جذبہ خیر سگالی کی جانب دیکھ رہا ہے ۔