آزادکشمیر انتخابات،پی ٹی آئی کی ٹکٹ کیلئے درخواستوں کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع

February 27, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے ٹکٹ کی درخواستوں کی حتمی تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی ہے۔ تحریک انصاف کے ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند افراد 2 مارچ تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ سیکرٹری پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کرنل (ر) امان اللہ خان کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ بنکوں کی ہفتہ وار تعطیلات کے باعث کیا گیا ہے۔