آر پی او سے تاجر وفد کی ملاقات

February 27, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی سے مرکزی انجمن تاجران مین زکریا ٹاؤن بوسن روڈ کے تاجروں کے وفد کی ملاقات، وفد میں انجمن تاجران زکریا ٹاؤن کے صدر رانا ارشاد، ملک رمضان سیال، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک منیر آرائیں، حاجی عبدالعزیز، چوہدری عثمان ودیگر موجود تھے، اس موقع پر ڈاکٹر غلام شبیر، ملک رمضان سیال، رانا ارشاد،ملک منیر آرائیں نے ملتان شہر میں بڑھتی چوری،ڈکیتی کی وارداتوں کے متعلقہ آگاہ کیا اور کہا کہ تاجر برادری پہلے ہی مہنگائی سے تنگ ہے اوپر سے آئے روز چوری ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم نے تاجروں کا جینا محال کیا ہوا ہے،جو واردات تاجر کے ساتھ ہوجائے تو اس کی ایف آئی آر درج نہیں ہوتی اور متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کا رویہ بھی نامناسب ہوتا ہے۔