تھانے اور دکان پر حملے کے مقدمات میں ذوالفقار مرزا ودیگر کیخلاف فیصلہ محفوظ

February 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار علی مرزا و دیگر کے خلاف بدین میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی تاجو ملاح کی دکان اور تھانہ بدین پر حملے کے مقدمات میں وکلاءطرفین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بدین میں رکن سندھ اسمبلی تاجو ملاح کی دکان اور تھانہ بدین پر حملے کے مقدمات کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر سابق وزیر داخلہ ذوالفقار علی مرزا ساتھی ملزمان سمیت پیش ہوئے ۔سماعت کے موقع پر وکلاءطرفین کی جانب سے حتمی دلا ئل دئیے گئے جبکہ سماعت کے دوران مقدمے کے گواہان بھی موجود تھے۔ بعد ازاں عدالت نے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر مقدمات کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔