رؤف صدیقی و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

February 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی و دیگر کے خلاف محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں شریک ملزم ثروت فہیم کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردی۔عدالت نے آئند ہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ ہفتے کو سماعت کے دوران فرد جرم کی کاروائی ایک بار پھر موخر کردی گئی۔ ریفرنس میں رؤ ف صدیقی سمیت 8 ملزمان نامزد ہیں ، دیگر ملزمان میں محمد عابد ، مشتاق علی،عمر بخش ، سید عمر علی ، محمد نعیم ، سید ایاز حسین اور ملزمہ ثروت فہیم شامل ہے۔ غیر قانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو 420 ملین کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔