مزدور رہنمائوں کی ڈائریکٹر لیبر سے ملاقات

February 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان ورکرز فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر مختار اعوان کی قیادت میں آصف ندیم، مصور حسین قریشی، سکندر حیات نیازی اور انفارمیشن سیکرٹری ملک عرفان اتیرا پر مشتمل وفد نے رانا جمشید اقبال ڈائریکٹر لیبر و انسانی وسائل سے ملاقات کی، مزدوروں کے مسائل پر گفتگو کی۔ ڈائریکٹر لیبر نے مزدوروں کے مسائل سنے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، انہوں نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ مزدوروں کی فلاح و بہبود کا ادارہ ہے اس کے لئے میں اور میری ٹیم ہر وقت حاضر ہیں۔