اسپارکو 10 بلین ٹری منصوبے کی سیٹلائٹ مانیٹرنگ کریگا

March 01, 2021

پاکستان اسپیس اینڈ اَپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) 10 بلین ٹری منصوبے کی سیٹلائٹ مانیٹرنگ کرے گا۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اسپارکو کے درمیان مانیٹرنگ کا معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کے تحت اسپارکو کی جانب سے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے پودوں کی سیٹلائٹ مانیٹرنگ کی جائے گی۔

معاہدے پر وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اسپارکو کے حکام کی جانب سے دستخط کیے گئے ہیں۔