ملک میں ایک تولہ سونا 50 روپے مہنگا ہوگیا

March 01, 2021

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سونے کی فی تولہ قدر 50 روپے بڑھی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 8 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 43 روپے اضافے سے 92 ہزار 807 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 9 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 743 ڈالر فی اونس ہے۔