• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے جولائی تا فروری 2916 ارب کا ہدف حاصل کرلیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال جولائی تا فروری ہدف سے زائد ریونیو حاصل کرلیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں حاصل کردہ محصولات کی تفصیلات جاری ہیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق جولائی تا فروری 2916 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا، مقرر ہدف 2898 ارب روپے سے زائد ہے۔

اعلامیے کے مطابق پچھلے سال اس عرصے کے حاصل نیٹ ریونیو 2570 ارب روپے کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق فروری میں ریونیو نیٹ کولیکشن 343 ارب روپے رہا جبکہ مقرر کردہ ہدف 325 ارب روپے تھا۔

تازہ ترین