تربیتی کیمپ ڈراپ کرکٹرز کیلئے خامیوں پر قابو پانے کا بہترین موقع

March 02, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ہائی پرفارمنس کیمپ قومی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے کھلاڑیوں کیلئے خامیوں پر قابو پانے کا بہترین موقع ہے، اس دوران ہم مسلسل کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ ہائی پرفارمنس کے ڈائریکٹر ندیم خان کاکہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس ، ممکنہ طور پر روزانہ کیمپ کا دورہ کریں گے ۔