FIA میں 3 برس سے زائد ایک ہی سرکل میں تعینات افسران کی فہرست تیار

March 02, 2021

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے گریڈ 16اور اس سے اوپر کے افسران جو تین برس سے زائد ایک ہی سرکل میں تعینات ہیں، ان کے تبادلوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے پورے ملک کے افسران کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی ہے جب کہ تمام صوبوں کے زونل دفاتر کو ایک پروفارما بھی ارسال کیا گیا ہے کہ ایسے تمام افسران کی نشاندہی کریں جو تین برس سے زائد ایک ہی سرکل میں تعینات ہیں۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے کے کچھ افسران ایسے بھی ہیں جو اپنے تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے 10برس سے ایک ہی سرکل میں تعینات ہیں۔