فواد چوہدری کی سابق صدر پرویز مشرف کی صحت یابی کیلئے دعا

March 02, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پرویز مشرف کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے،سابق آرمی چیف اورصدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے ہیں،واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کافی عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں۔