مولانا شفیع اوکاڑوی کے 38ویں سالانہ عرس کی تیاریاں مکمل

March 03, 2021

کراچی(پ ر)ممتاز عالم دین اور مقرر مولانا شفیع اوکاڑوی کے 38ویں سالانہ عرس کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔مولانا اوکاڑوی اکادمی(العالمی) کی طرف سے یاد گاری مجلے کی اشاعت اور 50سے زائد ملکوں میں اس کی ترسیل کا کام بھی پو را ہو گیا ہے۔دو روزہ عرس کی تقریبات جمعرات،جمعہ 4اور5مارچ کو جامع مسجد گلزار حبیب،گلستان او کاڑوی (سولجر بازار) میں منعقد ہونگی۔