پنجاب میں سینیٹ کا بلامقابلہ انتخاب احسن پیشرفت ہے، پرویز الٰہی

March 03, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین نے پنجاب سے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے سینیٹرز اور ارکان صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹ کا بلامقابلہ انتخاب احسن پیش رفت ہے۔ عشائیہ میں پاکستان مسلم لیگ کے نومنتخب سینیٹر کامل علی آغا کے علاوہ ارکان صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عشایئے میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک، مسلم لیگی رہنما میاں منیر، ڈاکٹر عبدالرحمن، شیخ عمر حیات اور دیگر رہنما بھی شریک تھے جبکہ ارکان پنجاب اسمبلی میں ملک محمد انور، میاں شفیع محمد، ساجد احمد خان، علی اختر، احسان الحق، ڈاکٹر افضل، شجاعت نواز اجنالہ، عبداللہ وڑائچ، ملک جمشید الطاف، چوہدری عدنان اور دیگر شامل تھے۔