فیصل آباد، ٹیکسٹائل ملز منشیات اسمگل کرنے کے الزام سے بری

March 03, 2021

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے نور فاطمہ فیبرکس پرائیویٹ لمٹیڈ کو برآمدی مصنوعات کی شپمنٹ کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کے الزام سے بری کر دیا ہے۔ خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر کی طرف سے جاری کئے گئے فیصلے کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے برطانیہ بھجوانے کے لئے بک کروائی گئی جس شپمنٹ سے ہیروئن برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا اس میں 13دیگر پارٹیوں کا برآمدی سامان بھی شامل تھا اور جن کارٹنز سے ہیروئن برآمد ہوئی تھی ۔