آج پولیس اور رینجرز کو دیکھ کر جنگ کا ماحول لگ رہا ہے،شرمیلا فاروقی

March 03, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماشرمیلا فاروقی کا سینیٹ الیکشن کی سیکیورٹی سے متعلق کہنا ہے کہ آج پولیس اور رینجرز کو دیکھ کر جنگ کا ماحول لگ رہا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی بھی سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اسمبلی پہنچیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ آج پولیس اور رینجرز کو دیکھ کر جنگ کا ماحول لگ رہا ہے، امید کرتے ہیں کہ آج کے انتخابات خوش اسلوبی سے ہو جائیں۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ امید یہی ہے کہ آج پیپلز پارٹی کے تمام سینیٹرز جیتیں گے۔

اس دوران پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے لباس سے میچنگ کا ماسک بھی پہنا ہوا تھا جس پر اُن کا کہنا تھا کہ آج کے دن کی صورتحال میں ماسک ضروری ہے۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ اچھا لگتا ہے اگر میچنگ ماسک پہنا ہو تو۔