سوئیڈن: نوجوان کا تیزدھار آلے سے لوگوں پر حملہ

March 04, 2021

سوئیڈن کے شہر ویٹلانٹا میں نوجوان نے تیز دھار آلے سے لوگوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہو گیا ہے جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ممکنہ دہشت گردی کے طور پر حملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔