پی آئی اے اورعلما یونیورسٹی کے درمیان معاہدے پر دستخط

March 04, 2021

کراچی(اسٹاف رپوٹر)پی آئی اے اور علما یونیورسٹی نے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد پاکستان میں ہوا بازی کے شعبے میں تعلیم اور تکنیکی مہارت کو بڑھانا ہے۔ مفاہمتی یاداشت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر، پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک اور چانسلرعلما یونیورسٹی نعمان عابد لاکھانی نے دستخط کئے۔ پی آئی اے اورعلما یونیورسٹی تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ سیمینارز، ورکشاپس اور دیگر تربیتی پروگراموں کا بھی انعقاد کرے گی۔